26 نومبر ، 2020
ملتان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 7 تجارتی مراکز اور 2 شادی ہال سیل کر دیے گئے۔
ملتان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر وہاڑی چوک، جنرل بس اسٹینڈ، شاہ رکن عالم، گلشن مارکیٹ اور چوک کمہاراں والا میں پرائس مجسٹریٹ طارق ولی اور نعمان عابد نے کریک ڈاؤن کیا۔
کریک ڈاون کے دوران میڈیکل اسٹور سمیت 7 تجارتی مراکز سیل کر دیے گئے جب کہ پیراں غائب روڈ پر 2 شادی ہالز بھی سیل کر دیے گئے۔
واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے عوام کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی اپیل کی گئی ہے۔