16 ستمبر ، 2012
کراچی…این جی ٹی…کتے اور بلیوں کی آپس میں دوستی ذرا کم ہی ہوتی ہے ،حال ہی میں ایک ویڈیو میں کتے کو ہی دیکھ لیجئے جسے یہ بلی کا بچہ ایک آنکھ نہیں بھارہا،لیکن یہ کٹن ہے کہ اسے تنگ کرنے سے باز ہی نہیں آرہا۔ ننھے بلی کے بچے نے کتے کو آرام کرتے دیکھا تواسے بیٹھے بیٹھے نا جانے کیا شرارت سوجھی کہ کتے کے آرام میں مسلسل خلل پیدا کر تے ہوئے چھیڑ چھاڑ کرنے لگا ۔ بس پھر کیا تھا دونوں آپس میں الجھ پڑے تاہم بلی کے بچے نے بھی کتے کے سامنے ہار نہ مانی اور یکے بعد دیگرے اس پر اپنے ننھے پنجوں سے وار کرتا نظر آیا۔واہ بھئی کیا خوب بہادری دکھائی اس کٹن نے۔یہ ویڈیو آج کل سوشل میڈیا میں کافی مقبول ہے۔