19 دسمبر ، 2020
تیسری کلاس کے بچے عموماً کھیل کود اور تصاویر بنوا کر انہیں یاد دہانی کے طور پر محفوظ کرنے میں مشغول رہتے ہیں۔
لیکن بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور سے تعلق رکھنے والی تیسری کلاس کی بچی ڈبیانشی کو ماچس کی خالی ڈبیاں جمع کرنے کا شوق ہے اور اس سے اس چھوٹی سی عمر میں دنیا کے مختلف ممالک کی 5000 ماچس کی ڈبیاں جمع کر رکھی ہیں۔
ڈبیانشی کا کہنا ہے کہ وہ ماچس کی ڈبیاں جمع کرنے کے لیے دنیا کے تمام ممالک تو نہیں جا سکتی لیکن مختلف ممالک میں رہنے والے اپنے رشتہ داروں سے کہتی ہوں کہ جب بھی آئیں تو میرے لیے ماچس کی ڈبیاں ساتھ لیتے آئیں۔
کلاس تھری کی بچی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ شوق جنگلی جانوروں کی تصاویر بنانے والے اپنے والد فوٹو گرافر والد کی وجہ سے ہوا جو جہاں بھی جاتے تھے وہاں سے ماچس کی ڈبیاں اکٹھی کر کے لے آتے تھے۔
لڑکی کا کہنا ہے اس نے ماچس کی ڈبیوں کو منظم طریقے سے جمع کر کے اس کی متعدد تھیمز بنا رکھی ہیں۔
ڈبیانشی کا کہنا ہے کہ ماچس کی ڈبیاں میں اپنے فارغ اوقات میں جمع کرتی ہوں اور اس کام میں میرے والدین بھی میری مدد کرتے ہیں۔