Time 23 دسمبر ، 2020
انٹرٹینمنٹ

راکول پریت سنگھ نے 16 ملین فالوورز ہونے پر نئی ویڈیو جاری کردی

گزشتہ روز اداکارہ راکول پریت سنگھ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ کے انسٹاگرام پر  فالوورز کی تعداد 16ملین (ایک کروڑ 60 لاکھ) ہوگئی۔

گزشتہ روز  اداکارہ راکول پریت سنگھ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ میں ہیں۔

اداکارہ میں مہلک وائرس کی تشخیص سے قبل امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔


اداکارہ کے آج ہی انسٹاگرام فالوورز کی تعداد پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس پر راکول نے خوشی کا ظہار کیا ہے۔ 

اس موقع پر اداکارہ نے ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں وہ 16 ملین فالوورز ہونے کا جشن منارہی ہیں۔

مزید خبریں :