18 ستمبر ، 2012
نیویارک…این جی ٹی… 87سالہ امریکی شخص نے 13ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اسکائی ڈائیونگ کاشاندار مظا ہر ہ پیش کر تے ہو ئے ثابت کر دیا کہ عمرمیں کیا رکھا ہے، بس ہمت اور حوصلہ جوان ہوناچاہئے۔ ایڈ ونچر کے دلدادہ ان معمر شخص نے حیرت انگیز بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گائیڈ کی رہنمائی میں جہاز سے چھلانگ لگا ئی اور فضا سے زمین تک کا کامیاب سفر مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا ۔