25 دسمبر ، 2020
آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی وفات کے 11 سال بعد ان کی کیلی فورنیا نیور لینڈ رینچ جائیداد ابتدائی تخمینے کے باوجود انتہائی کم قیمت میں فروخت کر دی گئی۔
دنیا بھر میں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے شہرت پانے والے آنجہانی گلوکار کی جائیداد 22 ملین ڈالر میں فروخت کی گئی جسے جائیداد کو ایک چھوٹے بچے سے جنسی استحصال کے الزام اور مقدمے کی سماعت کے بعد سیل کر دیا گیا تھا۔
مائیکل جیکسن کے سابق دوست اور ارب پتی سرمایہ کار رون برکل نے پاپ سنگر کی 1100 ہیکٹر (2700 ایکڑ) پر مشتمل وسیع و وعریض جائیداد خریدی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اس جائیداد کو جسے کئی سال قبل سائیکامور ویلی رینچ کا نام دیا گیا تھا، 22 ملین ڈالر میں فروخت کیاگیا۔
2015 میں سائیکامور ویلی رینچ کی قیمت 100 ملین ڈالر جبکہ 2017 میں 67 ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی۔
2009 میں انتقال کرنے والے جیکسن نے لاس اولیوس میں یہ پراپرٹی 1988 میں 19.5 ملین ڈالر میں خریدی تھی، مالی مسائل کے بعد گلوکار نے اس جائیداد کو کالونی کیپیٹل ایل ایل سی (جائیداد کے حوالے سے قرض لینے والے ادارے ) کے حوالے کر دیا تھا۔