18 ستمبر ، 2012
بلغراد…این جی ٹی…حال ہی میں سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں منفرد انداز میں تیار کی گئی کارٹ ریس کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں اوربڑوں سبھی نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔اس منفرد ریس میں شامل کارٹس کو ناصرف ان کی رفتار بلکہ گاڑی کے ڈیزائن میں ڈالی گئی دلچسپی اور ٹریک پر اسے سوکھے بھوسے سے بنے راہدایوں کے بیچوں بیچ بھگانے کے انداز پر ججوں کی جانب سے مارکس دیے گئے۔ اس ریس میں50سے زائد غیر پیشہ ورکارٹ ریسرز نے دلچسپ کاسٹیومز زیب تن کرکے حصہ لیا جبکہ لاتعدادگا ڑیاں بریک نہ ہو نے کے باعث ڈھلوانوں اور پیچیدہ مو ڑ پر بے قابو ہوکر گربھی گئیں جس سے تما شائیوں کے چہروں پر بھرپور مسکراہٹ بھی سج گئی۔