دلچسپ و عجیب
18 ستمبر ، 2012

غبارے صرف بچوں کا ہی دل نہیں بڑوں کا دل بھی بہلاسکتے ہیں

غبارے صرف بچوں کا ہی دل نہیں بڑوں کا دل بھی بہلاسکتے ہیں

لندن…این جی ٹی…غباروں سے صرف بچے ہی دل نہیں بہلاتے بلکہ اب ان سے بڑے بھی محظوظ ہو سکتے ہیں۔ یقین نہیں آیاتوبرطانوی آرٹسٹ Martin Creed کا تیار کردہ یہ تفریحی مقام ہی دیکھ لیجئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں رنگین غبارے موجود ہیں۔ایک ہی رنگ کے ان بڑے بڑے غباروں کو آرٹسٹ نے ایک کمرے میں بھر دیا ہے جہاں آپ اپنے بچوں کے ساتھ جا کر وقت گزار سکتے ہیں۔مارٹن کو یقین ہے کہ ان خوبصورت اور دلکش غباروں کے درمیان پہنچ کر بچے تو محظوظ ہونگے ہی ،تاہم بڑے بھی اپنے بچپن کے دنوں میں واپس لوٹ کر کھیلنے کودنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :