دلچسپ و عجیب
18 ستمبر ، 2012

روس میں ڈولفنزکا مصوری،ڈانس اوردیگر شاندار کرتبوں کا مظاہرہ

روس میں ڈولفنزکا مصوری،ڈانس اوردیگر شاندار کرتبوں کا مظاہرہ

ماسکو…این جی ٹی…روس کے ایک واٹر پارک میں ڈولفنز نے خواتین تیراکوں کے ساتھ مل کر ایسے حیرت انگیز کرتب پیش کئے کہ حاضرین دنگ ہی رہ گئے ۔35میٹر لمبے اور15میٹر چوڑے اس سوئمنگ پول میں ایسی باصلاحیت ڈولفنز موجود ہیں جو ناصرف مصوری کرنے میں مہارت رکھتی ہیں بلکہ خاتون تیراک کو اپنے منہ پر اٹھا کر پانی میں توازن سے تیرتے ہوئے کرتب بھی دکھا سکتی ہیں۔رنگ برنگے رِنگز کو اپنے منہ کی مدد سے گھماتے ہوئے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک رقص کرتے ہوئے ان ڈولفنز نے اپنے اردگرد موجود افراد جن میں بچے بھی شامل تھے کو ناصرف حیران کر دیا بلکہ بے انتہا تفریح فراہم کرتے ہوئے خوب داد بھی سمیٹ لی۔

مزید خبریں :