11 فروری ، 2012
اسٹاک ہوم…این جی ٹی…سو ئیڈ ن میں ایک ایسا انوکھا اسکو ل قائم کیا گیا ہے جس میں کو ئی کلا س روم نہیں اور جس بچے کا جہاں دل چا ہے بیٹھ کر پڑھا ئی کر سکتا ہے۔خوبصورت رنگو ں اور منفر د طر زتعمیر کے حامل اس اسکو ل میں بچو ں کو ر وایتی اور لگے بندھے انداز کے بجا ئے ایک دلچسپ انداز میں تعلیم دی جاتی ہے جس کے تحت پو را اسکو ل ان کا کلا س روم بھی ہے اور پلے گر ا ؤنڈ بھی ۔Vittra نا می تعلیمی فا ؤنڈیشن کے تحت قائم اس دلچسپ اسکول میں ہر بچے کو ایک ذاتی لیپ ٹا پ بھی دیا جا تا ہے جو یہاں تعلیم کا بنیا دی ذریعہ ہے جبکہ دلچپ طو رپر یہا ں بچوں کی ذہا نت اور صلا حیت کو جانچنے کے لیے نمبر وں اور گر یڈز کا استعما ل بھی نہیں کیا جا تا ہے ۔