19 ستمبر ، 2012
اوسلو…این جی ٹی…جان کو خطروں میں ڈال کر ایک ماہر مہم جو Alexander Polliنے ونگ سوٹ پہن کر ہزاروں فٹ بلند پہاڑ وں سے چھلانگ لگاتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ناروے سے تعلق رکھنے والے اس جانباز کھلاڑی کو اپنی مہارت پر اس قدر بھروسہ ہے کہ اب تک یہ دنیا کے کئی بلند ترین پہاڑوں پر سے چھلانگ لگاکر پرندوں کی طرح ہوا میں اڑنے کا شاندارمظاہرہ پیش کر چکا ہے۔