صحت و سائنس
21 ستمبر ، 2012

طلاق بچوں کی تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں پر اثر ڈالتی ہے،ماہرین

طلاق بچوں کی تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں پر اثر ڈالتی ہے،ماہرین

واشنگٹن… امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلاق بچوں کی تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں پر اثر ڈالتی ہے۔ ویسکونسن یونیورسٹی میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پی ایچ ڈی کے طلباء نے باقاعدہ تحقیق کے بعد واضح کیا ہے کہ وہ بچے جن کے والدین آپس میں علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں وہ اپنے تعلیمی میدان میں اپنے ساتھیوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں اور معاشرتی طور پر بھی ان کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ تحقیق کے ایک رکن ہیں سک کم نے بتایا کہ تحقیق کیلئے کنڈر گارٹن سے پانچویں گریڈ کے تقریباً 3500 طالب علموں کو تحقیق کا حصہ بنایا گیا اور حاصل ہونے والے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ بچے جو والدین کے آپس میں علیحدگی کا سامنا کرچکے ہیں وہ اکٹھے رہنے والے ماں باپ کے بچوں کی نسبت زیادہ ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہوتے ہیں جو کہ ان کے تعلیمی میدان میں ان کے ساتھیوں سے پیچھے رہ جانے کی ایک اہم وجہ ہے۔ کم کا کہنا تھا کہ حاصل شدہ نتائج نے انہیں کافی حیران کیا کہ بچے اتنی چھوٹی سی عمر میں کافی جھگڑالو بن جاتے ہیں جس کی وجہ ان کے ماں باپ کے آپس کے جھگڑے ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :