21 ستمبر ، 2012
واشنگٹن…این جی ٹی…ویسے تو مختلف اشکال اور صلا حیتوں کے حامل روبو ٹ دنیا بھرمیں تیا ر کیے جا تے ہیں لیکن حال ہی میں ایک غیر پیشہ ور روبوٹ ساز نے ایک دلچسپ روبوٹ تیا ر کیاہے جواور کچھ تو نہیں بس صرف ڈھاریں مار کر رونے میں ماہر ہے۔ Crying Robot نامی اس روبوٹ کو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتاہے جوہدایات کی ملتے ہی آنسو بہا تے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیتا ہے ۔ کیوں ہے نا کمال کا روبوٹ۔