21 ستمبر ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…کبھی معذوری انسان کو اتنا کمزور بنادیتی ہے کہ وہ دوسروں کے سہارے زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتا تو کبھی اتنا باہمت کہ بڑی سے بڑی مشکل اور کٹھنائیاں بھی اس کی زندگی جینے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن پاتیں۔چین سے تعلق رکھنے والے 10سالہ بچےYan Yuhong کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں ہوتا ہے جو جسمانی معذورویوں کے باوجود زندگی جینے کا فن جانتے ہیں۔صرف ایک سال کی عمر جسم کا نچلا دھڑ مفلوج ہوجانے کے باعث یہ بچہ اپنی ٹانگوں پر کھڑا نہیں ہوسکتا لیکن پھر بھی روزانہ اسکول جاتا ہے۔اپنے ہم عمر بچوں کی بہ نسبت اسکول نہ جانے کے بہانے یا ہوم ورک نہ کرنے کے عذر تراشنے کے بجائےYanروز بلاناغہ اُلٹا کھڑا ہوکر اپنی ہتھیلیوں کے بل بوتے اسکول پہنچتا ہے۔ہاتھوں کی مدد سے آہستہ آہستہ قدم اُٹھاکر اسکول پہنچنے میں Yanکو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ لگتا ہے جبکہ اس کی بہن اسکول کا بستہ ساتھ لے کر چلتی ہے تاہم جب ین کو تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے تو دادی اماں اُسے کندھوں پر اُٹھا کر اسکول تک پہنچاتی ہیں۔