صحت و سائنس
23 ستمبر ، 2012

سالانہ 20 لاکھ اموات کی وجہ اندرونی فضائی آلودگی ہے

سالانہ 20 لاکھ اموات کی وجہ اندرونی فضائی آلودگی ہے

اسلام آباد …اسٹیٹ آف ورلڈ چلڈرن رپورٹ کے مطابق سالانہ 20 لاکھ اموات کی وجہ اندرونی فضاء کا آلودہ ہونا ہے جس میں سے آدھی اموات 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو نمونیا ہو جانے کے باعث ہوتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کم آمدنی والے علاقوں میں رہنے والے بچوں کا عمل تنفس اندرونی فضائی آلودگی سے متاثر ہوتا ہے جس سے اکثر بچے دمہ کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرونی فضائی آلودگی سے بھی بچوں سمیت سالانہ 13 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں :