27 ستمبر ، 2012
لندن…این جی ٹی…بر طانیہ میں ایک مصورہ نے ایسا اندازِ مصوری اختیار کیا ہے جس میں وہ ما ڈلز کو تصویر ،منظر یا رکھی اشیاء کا حصہ بنا دیتیں ہیں ۔ ان مصورہ کی کمال مہارت کے باعث ان کی ما ڈلزد یکھنے والوں کو نہایت خوبصورتی سے کبھی پس منظر میں مو جود چیز کا حصہ توکبھی اس سے جدا نظر آتیں ہیں ۔ ان مصورہ نے ایک مقامی ٹی وی شو کیلئے اپنی ماڈلز کو پینٹ کے ذریعے لندن کے مختلف مقامات جیسے دکان پر سجی سبزیوں،ٹیکسی اور بس میں بیٹھے مسافروں کے درمیان سیٹ کا مکمل حصہ بناکر نا صرف لو گوں حیران کر دیا بلکہ ان کا یہ فن سب کی توجہ کامر کز بھی بن گیا ہے۔