دلچسپ و عجیب
27 ستمبر ، 2012

امریکی کتے کی پولیس چیف کے عہدے پر ترقی

امریکی کتے کی پولیس چیف کے عہدے پر ترقی

نیو میکسیکو…دنیا بھر میں انسان کے وفادار دوست کتے کواس کی بہترین سونگھنے کی صلا حیت کے باعث پولیس میں بھرتی کیا جاتاہے لیکن ایک امریکی کتے کو پولیس چیف کے عہدے پر ترقی دے کر اسے صاحب ہی بنادیا گیا ہے۔امریکی ریاست نیو میکسیکوکے ایک چھوٹے سے ٹاؤن میں Nikka نامی یہ کتا مشتبہ اشیا ء کو سونگھ کر شنا خت کر نے کاکا م سر انجام دیتا تھا جسے وہاں کے پولیس چیف کے اچانک استعفیٰ دینے کے بعد اس عہدے پر ترقی دے دی گئی۔اس ترقی کی وجہ اس کتے کا پولیس فورس میں سند یافتہ ممبر ہو نا تھا اور حیرت انگیز طور پر اس ٹاؤن میں اس کے علاوہ کسی کے پاس بھی یہ سند نہیں تھی۔بس پھر کیا تھا پولیس چیف کے استعفیٰ دینے کے بعد قسمت اس کتے پر مہربان ہوگئی اور یہ اس سند کے بلبوتے پر پولیس چیف بن کر انسانوں پر افسری کر نے لگا۔

مزید خبریں :