28 ستمبر ، 2012
رچرڈسن… امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر رچرڈسن میں ایک ایسی بلی مو جود ہے جو اپنے جسمانی وزن کے باعث متوقع طور پر دنیا کی فربہ ترین بلی کے اعزاز کی پوری طرح حقدار بنتی ہے۔ جانوروں کی فلاحی تنظیم کی جانب سے گود لینے کے لیے مشتہر کی گئیSkinnyنامی اِس بلی کا وزن اپنے نام کے بالکل اُلٹ41پونڈ ہے۔5سالہSkinny کے غیر معمولی وزن کو دیکھتے ہوئے اس ادارے نے اُسے کم کیلوریزوالی خوراک دینا شروع کردی ہے تاکہ اس بلی کے موٹاپے کو کنٹرول میں لایا جاسکے۔ واضح رہے کہ فی الحال دنیا کی موٹی/وزنی ترین بلی کا اعزاز38پونڈ وزن کی حامل گارفیلڈ نامی بلی کے پاس ہے۔