28 ستمبر ، 2012
فلوریڈا…این جی ٹی…خطرناک مگر مچھ کی مو جودگی کے احساس سے ہی انسان کے جسم میں خوف طاری ہو جا تا ہے لیکن امریکی ریاست فلوریڈا میں مگرمچھوں کے ساتھ تیر اکی کرنا بچوں کا ایک محبو ب مشغلہ بن گیا ہے۔فلو ریڈا میں ایک شخص نے اس مقصد کیلئے 'Alligator Attraction' کے نام سے خصوصی طور پر ایک جگہ مختص کی ہوئی ہے جہاں بچے سوئمنگ پول میں مگر مچھوں کے ساتھ تیرتے ہیں ۔ مگر مچھوں کے ساتھ تیرنے اور انہیں قریب سے دیکھنے کے لئے 175 ڈالر فیس اداکر نی پڑتی ہیں جبکہ کسی بھی جانی نقصان سے محفوظ رہنے کیلئے عارضی طور پر مگر مچھوں کے منہ کو ٹیپ سے بھی باندھ دیا جاتاہے ۔ تین مگر مچھوں کو اس کام پر مامو ر کیا گیا ہے جن سے بچے گرم جو شی کے ساتھ گلے ملتے اور اپنے دل میں مو جود اس خطر ناک جانور کے خوف کو کم کر نے کی کو شش کر تے نظر آتے ہیں۔