دلچسپ و عجیب
13 فروری ، 2012

سرد مو سم میں ہاتھوں کو گرم رکھنے کیلئے بیٹری سے چلنے والے دستانے

سرد مو سم میں ہاتھوں کو گرم رکھنے کیلئے بیٹری سے چلنے والے دستانے

نیویارک…این جی ٹی…شدید سردی سے محفوظ رہنے کیلئے انسان لاکھ جتن کر تاہے اور اسی سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل ایسے منفرد دستانے متعارف کر وائے گئے ہیں جوایک ری چارج ایبل بیٹری کے ذریعے ہاتھوں کو گرم رکھتے ہیں ۔عام دستانوں کی طرح انھیں ہاتھوں میں پہن کر اس کے ساتھ نصب بیٹری کو آن کیا جاتاہے جو سیٹ کردہ من پسند درجہ حرارت پر انہیں گرم رکھ کر ہاتھ اور انگلیوں کو ٹھنڈک سے بچاتے اور مسلسل گر م رکھتے ہیں ۔2سو ڈالر کی قیمت کے حامل ان دستانوں کے ساتھ جڑی بیٹری کو با زو کے ساتھ باندھ کریا دستانے کے اندر رکھ کر ہاتھوں کو تپش دی جاتی ہے۔

مزید خبریں :