دلچسپ و عجیب
04 اکتوبر ، 2012

تاریخی و نایاب ترین ہیرے کی ایک کروڑ50لاکھ ڈالر میں نیلامی متوقع

 تاریخی و نایاب ترین ہیرے کی ایک کروڑ50لاکھ ڈالر میں نیلامی متوقع

جنیوا …این جی ٹی…معروف آکشن ہاؤس کرسٹیز کے تحت سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دنیا کا سب سے تاریخی و نایاب ہیرا نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔آرچ ڈیوک جوزف نامی یہ76اعشاریہ02قیراط کا کشن کٹ ہیرابھارت کی کان سے نکالا گیا تھا۔ڈومینو کے سائزوالا 1اعشاریہ5سینٹی میٹر چوڑا یہ ہیرا13اکتوبر سے نیویارک،ہانگ کانگ اور جنیوا میں نمائش کے لیے پیش کیا جائیگا جسکے بعد13نومبر کو اسکی نیلامی منعقد کی جائیگی۔انتہائی تاریخی اہمیت کے حامل اس نایاب ہیرے کی1کروڑ50لاکھ (15ملین)ڈالرسے زائدتک میں نیلام ہوجانے کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :