05 اکتوبر ، 2012
سیٹل. . . سڑک پر بائیک چلاتے ہوئے بے انتہا احتیاط برتنی پڑتی ہے لیکن اس ماہر سوارنے بائیک چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹس کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کر دیا۔ ہیوی بائیک پر سواریہ نو جوان اپنے ہاتھ ہینڈل سے ہٹا کر ایک جانب ایسے بیٹھ گیا جیسے کسی صوفے پر بیٹھا ہو اور یہی نہیں بلکہ توازن بر قرار رکھتے ہوئے مختلف خطرناک کمالات بھی دکھائے ۔