05 اکتوبر ، 2012
نیو یارک.....ایک ماہر امریکی شخص نے دیواروں پر چڑھنے کے شوقین افراد کیلئے ایک ایسی منفرد دیوار تیار کی ہے جس پر آپ جب تک چاہیں چڑھتے رہیں ، آپ تھک جائیں گے لیکن یہ دیوار ختم نہیں ہو گی ۔ اس دیوار پر رسی کا استعمال کئے بغیر ہاتھوں اور پیروں سے دیوار میں نصب رکاوٹوں کو پکڑتے ہوئے اوپر چڑھا جاتا ہے جبکہ دیوار نیچے کی جانب گھومتی رہتی ہے۔ٹریڈ مل سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی "ٹریڈوال" نامی اس دیوار کوجسم کے پٹھوں کی ورزش کیلئے استعمال کیا جاتاہے ۔