05 اکتوبر ، 2012
پیرس…کتب بینی ایک بہترین مشغلہ ہے ،لیکن اس فرانسیسی شخص نے تو اس مشغلے کو اپنے لئے مسئلہ ہی بنا لیاہے۔ اس شخص نے محض کتابوں کے مطالعے کیلئے اپنے آپ کو بک اسٹور میں موجود ایک چھوٹے سے گڑھے میں سات روز کیلئے قید کر لیا۔اسٹور میں آتے ہوئے یہ سر پھرا شخص اپنی پسندیدہ کتابیں اپنے ہمراہ لے کر2 میٹر سے بھی کم گہرے اس گڑھے میں ماتھے پر ٹارچ باندھ کر پہنچاجہاں وہ نا تو ٹھیک سے بیٹھ سکتا تھا اور نہ ہی کھڑا ہو سکتا تھا۔62سینٹی میٹر رقبے پر پھیلے اس چھوٹے سے گڑھے میں بند اس شخص نے اس گڑھے میں سی سی ٹی وی کیمرہ اور مائک بھی نصب کر رکھا تھا اور لگاتار ایک ہفتے تک پانی ، خشک میوئہ جات اور اپنی پسندیدہ کتابوں پر گزر بسر کرتا رہا ۔