دلچسپ و عجیب
05 اکتوبر ، 2012

جاپان کے ذہین دماغوں نے کیلی گرافر روبوٹ تیار کرلیا

جاپان کے ذہین دماغوں نے کیلی گرافر روبوٹ تیار کرلیا

ٹوکیو…جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں روزانہ نت نئی صلاحیتوں کے حامل روبوٹس ڈیزائن کیے جارہے ہیں۔روبوٹس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جاپانی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کیلی گرافی کرنے والا روبوٹ بھی تیار کرلیا ہے۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے الیکٹرونک ٹریڈ شو CEATECمیں پیش کیا گیا، یہ روبوٹ کسی بھی ماہرمصور کے برش اسٹروکس نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس روبوٹ کو صرف ایک بار مخصوص برش اسٹروک سیکھانے کی دیر ہوتی ہے یہ اُس اسٹائل کو ڈیجیٹل انداز میں محفوظ کرلیا ہے اور پھر ہوبہو وہیں اسٹروکس کینوس پر دوبارہ منتقل کردیتا ہے۔

مزید خبریں :