05 اکتوبر ، 2012
پیرس…رونا ،گانا اور ڈانس کر نا تو سب ہی جانتے ہیں لیکن بھرپور مہارت سے رقص کر نا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ۔یہ تصویر ایک ایسے پھرتیلے اور پُرجوش نو جوان کی ہے جس نے اپنی روبوٹک ڈانس میں مہارت دکھا کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس نو جوان نے اپنی جسمانی لچک کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہو ئے ایک روبوٹ کاروپ دھار کر اپنی پر فارمنس کی شروعات کی اور اپنے جسم کو ایک مشین کی طرح ایسے ہلایا جلایا کہ جیسے اس کے جسم میں کو ئی ہڈی ہی نہ ہو۔