دلچسپ و عجیب
05 اکتوبر ، 2012

آسٹریا: قبروں پرجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کتبے آویزاں ہونے لگے

آسٹریا: قبروں پرجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کتبے آویزاں ہونے لگے

ویانا…این جی ٹی…آسٹریا کے قصبے میں ایک کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایسے کُتبے تیار کرنا شروع کردیے ہیں جن کے تحت مرنے کے بعد بھی لوگوں کی قبریں لوگوں کو اُنکی یادیں تاز کراتی رہیں گی۔اسکین کیے جانے والےQRکوڈز(Quick Response Codes)سے سجے ان کتبوں والی قبروں پر جاتے ہی اسمارٹ فون اور باقاعدہ مجاز ناموں کے ذریعے ان میں دفن افراد کے حوالے سے معلومات فوراً آپکو ملنا شروع ہوجائے گی۔کتبے پر کندہ کیے جانے والے کیو آر کوڈز میں انتقال کرجانے والے افراد کی بائیوگرافی،تصاویر ،وڈیوز،دستاویزات اور پیغامات سمیت مرنے والے سے جڑی یادیں محفوظ بنادی جاتی ہیں جس کے ذریعے اب کئی سالوں اور کئی نسلوں تک مرے ہوئے شخص کی یادوں کو تازہ رکھا جاسکے گا۔

مزید خبریں :