06 اکتوبر ، 2012
سڈنی…این جی ٹی…آسڑیلیامیں ایک آرٹسٹ نے اپنی فنی صلا حیتوں کا مظاہر ہ کر تے ہو ئے درختوں کو انسانی چہرے میں تبدیل کر دیا ہے ۔ اس تھری ڈی آرٹ کو سڈنی کے مشہور پارک میں موجود درختوں کے پتوں اور شاخوں کو مخصوص ترتیب دے کر بنایا گیا ہے جو تفریح کیلئے آئے ہوئے افراد کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں ۔ درختوں کو آرٹ کے نمونوں میں تبدیل کرنے کے پسِ منظر میں آرٹسٹ کا مقصد عوام میں شجر کاری سے محبت اورماحولیاتی شعور کو اجاگر کرناتھا ۔