07 اکتوبر ، 2012
گوانگ ژی…چین کے خود مختار علاقےGuangxi Zhuangمیں آجکل سالانہ واٹر کارنیول جاری ہے جس میں شرکت کرنے والے افراد کے لیے گذشتہ روز نوڈلز ٹریٹ کا اہتمام کیا گیا۔15میٹر بڑے قطر والے برتن میں پکائے گئے ان چاولوں کے نوڈلزمیں میٹھے پانی کے ایک ٹن گھونگھوں سمیت 100کلوگرام آئل استعمال کیاگیا۔روایتی رائس نوڈلز سوپ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں افراد موقع پر موجود تھے اور15ہزار سے زائد لوگوں نے اس جائنٹ سائز برتن میں بنائے گئے نوڈلز سوپ کا مزا اُٹھایا۔