09 اکتوبر ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین کا صوبہ زجیانگ جہاں آج کل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے وہیں سرفنگ کے دیوانے منچلے بھی بڑی تعداد میں یہاں پہنچے ہوئے ہیں۔وجہ کچھ اور نہیں چین کے دریائےQiantangمیں سال میں ایک بار پیدا ہونے والی اونچی اور تیزرفتار لہریں ہیں۔سلور ڈریگن کے نام سے مشہور یہ لہریں25میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آتی ہیں اور کم ازکم29فٹ اونچی ہوتی ہیں۔اس سال جہاں امریکہ،برازیل اور آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے16ماہر سرفرزان اونچی لہروں پر سرفنگ کرنے پہنچے وہیں کم و بیش20ہزار افراد صرف ان لہروں کا منفرد نظارہ دیکھنے پہنچے۔