منہ کی بدبو سے چھٹکارا پانے کے آسان طریقے

فوٹوفائل
فوٹوفائل

منہ سے بدبو آنے جیسا ناگوار تجربہ سب ہی رکھتے ہیں جو نہ صرف ہمارے لیے شرمندگی کا باعث بنتا ہے بلکہ اس کیفیت کے بعد سامنے بیٹھا شخص بھی ہم سے دوری اختیار کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے ۔

تو آئیے پہلے یہ جانتے ہیں کہ منہ سے بدبو کیوں آتی ہے ؟

منہ سے بدبو آتی کیوں ہے؟

طبی ماہرین کی رائے کے مطابق منہ سے مسلسل بدبو آنے کی وجہ وہ جراثیم ہوتے ہیں جو منہ کے اندر موجود ہوتے ہیں، یہ جراثیم انسان کے منہ کے اندر ایسی گیس پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔

فوٹوفائل
فوٹوفائل

عام لفظوں میں یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ دراصل جب انسان کچھ بھی کھاتا ہے تو یہ جراثیم منہ میں موجود شکر اور اسٹارچ کو توڑتے ہیں جس کی وجہ سے بدبو آتی ہے۔

منہ کی بدبو کو دور کیسے کیا جائے؟

دنیا بھر میں کروڑوں افراد منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے ہر سال لاکھوں روپے ماؤتھ واش اور منٹس جیسی اشیاء پر خرچ کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں کچھ چیزیں ایسی بھی موجود ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے آپ بآسانی اس ناگوار تجربے سے پیچھا چھڑاسکتے ہیں۔

نمک کے پانی سے کلی کرنا

فوٹوفائل
فوٹوفائل

نمک کے پانی سے کلی کرنا فوری طور پر منہ کی بدبو دور کرنے کا قدرتی طریقہ ہے اس کے لیے ایک گلاس گرم پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر اسے اچھے سے حل کرلیں ، 30 سیکنڈ تک اس محلول کو منہ میں رکھیں اور پھر کلی کریں یہ عمل 2 سے3 مرتبہ پھر دہرائیں۔

ٹی ٹری آئل

فوٹوفائل
فوٹوفائل

ایک تحقیق کے مطابق ٹی ٹری تیل کا استعمال منہ سے بدبو پیدا کرنے والے  بیکٹریا سے لڑنے میں نہ صرف مددگار ہے بلکہ ان بیکٹیریا کی تعداد کو کافی حد تک کم کرتا ہے۔

ٹی ٹری آئل کے چند قطرے ٹوتھ پیسٹ میں ڈال کر یا پھر صرف ٹی ٹری آئل سے دانت برش کرکے بھی منہ کی بدبو دور کی جاسکتی ہے۔

اس کے لیے ایک کپ گرم پانی میں چند قطرے ٹی ٹری تیل شامل کرکے اچھی طرح منہ میں گھما کر کلیاں کرنا بہت معاون ثابت ہوتا ہے۔

لونگ 

فوٹوفائل
فوٹوفائل

لونگ سے بھی سانسوں کو تروتازہ کرنے اور منہ کی بدبو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے، اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ لونگ جراثیم سے لڑنے اور دانتوں کو سڑنے سے بھی محفوظ رکھتی ہے لہٰذا دن بھر  میں چند لونگیں چوس کر بھی دن بھر میں کچھ بار استعمال کی جاسکتی ہیں۔

تاہم لونگ کا تیل اور لونگ کا پاؤڈر استعمال نہ کریں۔

سیب کا سرکہ

فوٹوفائل
فوٹوفائل

اگر آپ کو بھی پیاز اور لہسن کھانے کے بعد منہ کی بدبو جیسی ناگوار کیفیت کا سامنا ہے تو سیب کا سرکہ استعمال کرکے اس بدبو سے چھٹکارا پایا جاسکتا ہے۔

ایک گلاس پانی میں تھوڑا سا سیب کا سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پھر منہ میں ڈال اچھی طرح کلی کریں، یہ قدرتی ماؤتھ واش بھی آپ کو منہ کی بدبو سے چھٹکارا دلائے گا۔

پھل اور سبزیاں

فوٹوفائل
فوٹوفائل

پھل یا پھر تازہ سبزیوں کے استعمال سے بھی منہ کی بدبو دور کی جاسکتی ہے۔

مثال کے طور پر اگر آپ کو منہ سے بدبو محسوس ہورہی تو سیب اور گاجر کا استعمال کریں، یہ عمل منہ کی بدبو کے لیے برش کاکام کرے گا اور دانتوں میں پھنسے بیکٹیریا کو دور کرنے میں مدد دے گا۔

الکوحل سے پاک ماؤتھ واش بنائیں

یہ محلول دو ہفتوں تک استعمال کیاجاسکتا ہے
یہ محلول دو ہفتوں تک استعمال کیاجاسکتا ہے

زیادہ تر ماؤتھ واش میں الکوحل موجود ہوتا ہے لیکن کچن میں موجود اشیاء سے بھی ماؤتھ واش بنایا جاسکتا ہے۔

ایک کپ گرم پانی میں آدھا چمچ دارچینی، دو لیموں کا عرق، ڈیڑھ چمچ شہد، آدھا چمچ بیکنگ سوڈا شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر جار میں ڈال کر ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کریں۔

مزید خبریں :