09 اکتوبر ، 2012
بیجنگ…این جی ٹی…چین کے ایک مقامی چڑیا گھر میں اس وقت انسان اور پانڈا میں فرق کر نا مشکل ہو گیاجب گیا رہ ماہ کے ننھے پانڈا کی نئے گھر میں منتقلی کیلئے انتظامیہ نے بھی پانڈا کا روپ دھار لیا۔نئے مقام اور انسا نوں سے خوفزدہ اس ننھے پانڈا کی ایک سے دوسرے سینٹر تک منتقلی کے سفر کو پُر امن بنانے اور اسے قدرتی ما حول دینے کی خاطر تما م اسٹاف نے پانڈوں سے مشابہہ لباس پہن لیا۔اس پانڈا کے ساتھ اس کی ماں بھی تھی جنہوں نے اپنے اردگرد مو جود پانڈوں کو دیکھ کر اس تما م کاروائی میں کوئی مشکل پیدا نہیں کی اور اس طرح یہ انوکھا طریقہ کار کامیاب رہا۔