11 اکتوبر ، 2012
کراچی…صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے کہا ہے کہ نیگلیریا سے بچاوٴ کے لیے کلورین ملا ہوا یا ابلا ہوا پانی استعمال کریں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نیگلیریا کی بیماری ایسے امیبا کی وجہ سے ہوتی ہے جو بغیر کلورین والے پانی سے ناک کے راستے دماغ میں داخل ہوتا ہے۔ نیگلیریا کی علامات میں بخار ، الٹی،متلی،سر درد،گردن میں کھنچاوٴ اور کوما شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ضروری طور پر ناک میں پانی ڈالنے ، سوئمنگ پولز اور کھلے پانی میں تیراکی سے گریز کریں۔ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں قریبی طبی مرکز سے رابطہ کریں۔