11 اکتوبر ، 2012
لندن…اکثر گھروں اور دکانوں میں چوری ہونے کے بعد یہی خیال بار بار ذہن میں آتا ہے کہ بیشک چور نہ پکڑے جائیں سامان کسی طرح مل جائے۔ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں برطانوی کاؤنٹی نارتھمپٹن شائر میں دیکھنے کو ملا جب تین اناڑی چور ایک فرنیچرکی دکان سے صوفے چوری کرکے بھاگنے لگے۔دکان کے سی سی ٹی وی کیمرا سسٹم کے سامنے بیٹھے منیجر نے جیسے ہی چوروں کو وین میں سامان لوڈ کرتے دیکھا تو انکے پیچھے بھاگا۔فرنیچر شاپ سے مالک کو نکلتا دیکھ چوروں نے وین کا دروازہ بند کیے بغیر ہی بھاگنے میں عافیت جانی لیکن مالک نے ذہانت اور برق رفتار کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھاگتے چوروں کی وین سے اپنے صوفے کھینچ کر باہر نکال لیے۔