11 اکتوبر ، 2012
ٹوکیو…گاڑی کی پارکنگ کا مسئلہ اب نہیں رہے گا کیونکہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے ذہین دماغوں نے خود پارکنگ ایریا ڈھونڈنے اور پارکنگ کرنے والی گاڑی کا ماڈل تیار کرلیا ہے۔جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے الیکٹرونک ٹریڈ شو CEATECمیں معروف گاڑی ساز کمپنی کی جانب سے خودکار پارکنگ نظام سے آراستہNSC-2015نامی آزمائشی ماڈل نمائش کے لیے کردیا گیا ہے۔NSC-2015نامی اس گاڑی کو مالکان اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے پارکنگ کا آرڈر دے دیتے ہیں جسکے بعد ناصرف یہ خود3میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈرائیو کرتی ہوئی پارکنگ ایریا تک جاتی ہے بلکہ خالی جگہ ڈھونڈنے کے بعد اُسے پارک بھی کردیتی ہے۔ریموٹ مانیٹرنگ سسٹم،کیمروں اور جدید ٹیکنالوی سے لیس یہ گاڑی مالکان کی ڈیوائس سے پیغام موصول ہوتے ہی پوزیشن کا تعین کرکے انہیں واپس لینے بھی پہنچ جاتی ہے۔