دلچسپ و عجیب
11 اکتوبر ، 2012

کینیڈین شہر ہیلی فیکس کی مےئر شپ کیلئے بلی کی انتخابی مہم

کینیڈین شہر ہیلی فیکس کی مےئر شپ کیلئے بلی کی انتخابی مہم

ہیلی فیکس…این جی ٹی …دنیا بھر کے کئی ملکوں ،شہروں اور قصبوں میں عام عوام میں سے قابل اور باصلاحیت فرد کو مئیرمنتخب کیاجاتا ہے لیکن کینیڈا میں ایک شہر ایسا بھی ہے جہاں مےئربننے کے لیے انسانوں کے مد مقابل بلی ہے۔کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس کے مےئر کے لیے انتخابی جنون زروں پر ہے جہاں چھ قابل اور باصلاحیت سیاستدانوں کے مد مقابل Tuxedo Stanنامی ایک بلی مےئر بننے کی خوب تیاری کیساتھ میدان میں میں اُتر گئی ہے۔سیاہ و سفید بالوں والی تین سالہ ٹکسیڈونامی اس بلی کا نہ ہی نام بیلٹ پیپر پر چھپ سکتا ہے اور نہ ہی وہ شہر کے اعلیٰ عہدیدار کی کرسی سنبھال سکتی ہے لیکن صرف اپنی طرح دیگر لاوارث بلیوں کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کروانے کے لیے وہ سیاست کے میدان میں کودی ہے۔دیگر امیدواروں سے کئی گنا زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی ٹکسیڈو پارٹی کی سربراہ یہ بلی سماجی نیٹ ورکنگ پر بھی بے حد مقبول ہوچکی ہے جہاں اسکے ہزاروں مداح بن چکے ہیں۔ Because Neglect isnt Workingکا سلوگن لیے بلی کی انتخابی مہم عروج پر پہنچ چکی ہے اور اسکی ٹی شرٹس،لان سائن بورڈز،اور بٹنز تک مارکیٹ میں متعارف کروادیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اگر یہ بلی انتخابی اپ سیٹ کرتے ہوئے الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو اسے بھی الاسکا کی Stubbsنامی مےئر بلی کی طرح اعزازی عہدہ دیا جائیگا۔

مزید خبریں :