دلچسپ و عجیب
12 اکتوبر ، 2012

سنگا پور کا ہائی ٹیک ماحولیاتی پارک،2012 کی بہترین عمارت قرار

سنگا پور کا ہائی ٹیک ماحولیاتی پارک،2012 کی بہترین عمارت قرار

بنکاک…سنگاپور میں دیوہیکل مصنوعی و میکینکل درختوں سے سجے ہائی ٹیک پارک کورواں سال کی بہترین عمارت قرار دے دیا گیا ہے۔Gardens by the Bayنامی اچھوتے ڈیزائن کی حامل اس عمارت کولندن میں منعقد ہونے والے سالانہ ورلڈ آرکیٹکچر فیسٹیول میں دنیا بھر سے شامل ہونے والے 1500تعمیراتی منصوبوں میں سے پہلے انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔ 101ہیکڑ رقبے پر پھیلے اس ماحول دوست پارک میں نصب25سے 50میٹر اونچے 25ہا ئی ٹیک مصنو عی درخت ناصرف لوگوں کو چھاؤں فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحول میں موجودگرمی اپنے اندر سمیٹتے ہوئے بجلی بنانے کیساتھ ساتھ بارش کا پانی جذب کرکے پا ر ک میں پانی کی ضر ورت بھی پوری کر تے ہیں ۔اپنی نوعیت کی منفردجدیدٹیکنالوجی سے مزین اس ماحولیاتی پارک کو مستقبل میں ہونے والی تعمیر ات کے لیے ایک ما ڈل بھی قرا ر دیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :