12 اکتوبر ، 2012
ٹوکیو…جاپان کی ایک مقامی یو نیورسٹی کے ماہرین نے فرج کیلئے ایسی ڈیوائس متعارف کر وائی ہے جس کی بدولت اس کا لاک صرف ایک دلکش مسکراہٹ دینے کے بعد ہی کھلتا ہے۔مسکراہٹیں بکھیرنے والا یہ فرج اداس چہروں کو بالکل بھی پسند نہیں کر تا اسی لئے تو اس کے دروازے پر نصب کیمرہ کے آگے کھڑا ہو کر پہلے مسکرایا جاتاہے جس پر یہ راضی ہو کر لاک کھول دیتا ہے۔اس فرج کی ایک انوکھی بات یہ بھی ہے کہ اسے کھولنے کیلئے دن میں کئی مرتبہ مسکرانے سے نا صرف خوش اخلاقی میں اضافہ ہو تا ہے بلکہ مسکرانے کی عادت بھی پختہ ہو جاتی ہے۔مسکرائیں۔ فرج کا دروازہ کھولیں اور اپنی پسندیدہ ڈش نکال کر پیٹ بھریں۔