دلچسپ و عجیب
12 اکتوبر ، 2012

امریکی کتے کا351فٹ طویل سمندری لہر پر سرفنگ کاعالمی ریکارڈ

امریکی کتے کا351فٹ طویل سمندری لہر پر سرفنگ کاعالمی ریکارڈ

واشنگٹن…این جی ٹی…امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کتوں کے سرفنگ مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں جن میں سیکڑوں کتے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔تاہم دنیا بھر کے کتوں کے درمیان امریکا کے ایبی گرل نامی کتے کو سب سے ماہر سرفر کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا۔ایبی گرل نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اوشن بیچ پر 351فٹ8انچ(107اعشاریہ2میٹر )لمبی لہر پر سرفنگ کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ایبی کے اس کارنامے کو کسی کتے کی جانب سے سب سے لمبی لہر سرف کرنے کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک کے2013کے ایڈیشن کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

مزید خبریں :