05 اگست ، 2021
بھارت میں ایک شہری کی ٹانگوں سے سانپ لپٹ گیا جسے اس نے دوسرے شخص کی مدد سے ہٹا کر مارڈالا۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شہری کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لمبا سانپ شہری کی ٹانگوں سے لپٹا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بتایا جارہا ہےکہ یہ ویڈیو بھارت کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اچانک ایک بڑا سا سانپ ان کی ٹانگوں سے لپٹ گیا تاہم شہری نے گھبرانے کے بجائے سانپ کا منہ ہاتھوں سے دبوچ لیا۔
بعد ازاں شہری نے سانپ کی گردن مروڑتے ہوئے اسے مارنے کی کوشش کی لیکن کوشش ناکام ہونے پر اسے زمین پر پھینک کر ڈنڈوں سے مار دیا۔