Time 13 اگست ، 2021
پاکستان

گٹھ جوڑ کرکے چینی کا بحران پیدا کرنے والی شوگر ملز پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد

گٹھ جوڑ کرکے چینی کا بحران پیدا کرنے والی شوگر ملز پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد
گٹھ جوڑ کرکے چینی کا بحران پیدا کرنے والی شوگر ملز پر 44 ارب روپے جرمانہ عائد

مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) شوگرملز ایسوسی ایشن پر 44 ارب روپے کا جرمانہ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سی سی پی نے شوگر ملز پر مسابقتی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا اور ایسوسی ایشن کو 2 ماہ میں جرمانےکی رقم ادا کرنےکی ہدایت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی سی پی نے شوگر ملز کے خلاف تحقیقات کیں، شوگر ملز کو گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی کی قیمت مقررکرنے پرجرمانہ عائد کیاگیا۔

اعلامیے کے مطابق شوگر ملز کو گٹھ جوڑ کے ذریعے یوٹیلٹی اسٹورز کا کوٹہ حاصل کرنے اور گٹھ جوڑ کے ذریعے چینی برآمد کرنے پرجرمانہ عائد کیا گیا۔

مسابقتی کمیشن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن کے دو ممبران نے فیصلے کے حوالےسے اختلافی نوٹ دیا تاہم چیئرپرسن سمیت دو ممبران نے فیصلے کے حق میں ووٹ دیا۔

ووٹ برابرہونے پر چیئرپرسن نے دوسری بار اپنا ووٹ فیصلے کے حق میں دیا۔

سی سی پی نے پہلی مرتبہ سب سے زیادہ 44 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائدکیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ملک میں چینی کا بحران آیا تھا اور قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی تھیں۔ اس معاملے پر مسابقتی کمیشن کی جانب سے بھی انکوائری کی گئی تھی اور کئی شوگر ملز کو نوٹس بھجوائے گئے تھے۔

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد شوگر انڈسٹری میں کارٹلازیشن اور مسابقت مخالف اقدامات سے جڑے معاملات کے حوالے سے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کو تحقیقات کا کہا گیا تھا۔

مزید خبریں :