دلچسپ و عجیب
16 اکتوبر ، 2012

فرانسیسی کوریوگرافر نے 5ٹن وزنی مشین کو اپنا ڈانس پارٹنر بنالیا

فرانسیسی کوریوگرافر نے 5ٹن وزنی مشین کو اپنا ڈانس پارٹنر بنالیا

ماسکو. . .. آج تک مختلف ڈانس شوز میں جیتے جاگتے ڈانس پارٹنرز تو آپ نے کئی دیکھے ہونگے جن میں کبھی کبھارجنس یا عمر کا کوئی تال میل نہیں ہوتا لیکن ایسا انوکھا ڈانس پارٹنر شاید آج تک نہ دیکھا ہو۔ فرانس سے تعلق رکھنے والےPhilippe Praissonنامی ایک کو ریو گرافر نے کچھ دلچسپ اور انوکھا کر دکھانے کیلئے انسان کے بجائے 5ٹن وزنی ایک مشین کو اپنا ڈانس پارٹنر بنالیاہے۔Praissonنہ صرف زمین کھودنے اور تعمیراتی کا موں والی اس دیو ہیکل مشین کیساتھ کلا سیکل گانے پر ایک ڈانس پارٹنر کی طرح جھوم کر ڈانس کرتا نظر آیابلکہ مشین کی وقتاً فوقتاً بدلتی حر کات کو دیکھتے ہو ئے اس کے ساتھ لٹک،دوڑ اور اس کے اوپر چڑ ھ کر اپنی منفرد پرفارمنس پیش کی۔روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک تھیٹر میں Beau Gesteنامی اس انوکھے ڈانس گروپ کی حالیہ پرفارمنس سے محظوظ ہوتے ہوئے موقع پر موجود حاضرین نے انہیں دل کھول کر داد دی۔

مزید خبریں :