17 اکتوبر ، 2012
بیجنگ. . . قلابازیاں کھانے کیلئے مہارت بیحد ضروری ہے اور خاص کرکے جب قلابازی ہاتھوں کا استعمال کئے بغیر لگانے کی کوشش کی جائے تو نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔چین سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کی تو کیا ہی کہیے جس نے فقط ایک منٹ میں ہاتھوں کا استعمال کئے بغیر45قلابازیاں کھاکر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ اس منفرد کارنامے کو ایک منٹ میں محض ٹانگوں کے سہارے سب سے زیادہ قلابازیوں کے ریکارڈ کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا حصہ بنادیا گیا ہے۔#