17 اکتوبر ، 2012
نیو یارک. . .. امریکا سے تعلق رکھنے والے 43سالہ ماہرمجسمہ سازرے ویلا فین کو ہر ہیلووین کے تہوار کے موقع پرمیٹھے کدوؤں پر اپنی ماہرانہ فنکاری و تراش خراش کے باعث Master Pumpkin Sculptorمانا جاتا ہے۔31اکتوبر کو منائے جانے والے ہیلووین کے تہوار کی مناسبت سے ویلافین نے حال ہی میں بیحد خوبصورتی سے خوفناک انداز میں تراشے گئے میٹھے کدونمائش اور فروخت کے لیے پیش کردیئے ہیں۔پیلر،تیزچھریوں اور دیگر جراحی آلات کو استعمال میں لاتے ہوئے 3Dاندا زمیں کدو پر تراشی گئیں ویلا فین کی خوفناک اشکال ہیلووین کے تہوار سے قبل تیزی سے مقبولیت پارہی ہیں۔