کھیل
Time 19 ستمبر ، 2021

پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے: وسیم اکرم

دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے: سابق کپتان قومی ٹیم۔ فوٹو: فائل
دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے: سابق کپتان قومی ٹیم۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا ایک اور بیان سامنے آ گیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر کو پاکستان کے خلاف پہلے میچ سے قبل سکیورٹی وجوہات کو جواز بنا کر دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

کرکٹ حلقوں کی جانب سے جہاں نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر حیرانی کا اظہار کیا گیا وہیں قومی کرکٹرز کی جانب سے اس فیصلے کو پاکستان کرکٹ کے لیے بڑا دھچکا بھی قرار دیا گیا۔

اب اس حوالے سے قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا تازہ بیان سامنے آیا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہمارے لیے کھیل سے بڑھ کر ہے، پوری طاقت سے ایک بار پھر کرکٹ کو چھن جانے سے روکیں گے۔

سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا ہے کہ دنیا کو ہمیں ایک موقع دینا چاہیے، دنیا ہماری سکیورٹی فورسز کی طاقت کا غلط اندازہ لگاتی ہے۔

ہمیں پاکستان کا دورہ کرنا بہت پسند تھا: سابق بھارتی کرکٹر

دوسری جانب سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر مرلی کارتک نے بھی پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مرلی کارتک کا کہنا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونا بدقسمتی ہے، ہمیں پاکستان کا دورہ کرنا بہت پسند تھا۔

سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز منسوخ ہونے کے بعد چیزیں جلد بدل جائیں گی۔

مزید خبریں :