دلچسپ و عجیب
18 اکتوبر ، 2012

دنیا کی کم عمرترین ڈی جے

 دنیا کی کم عمرترین ڈی جے

لندن.. . .. ٹیلنٹ کیلئے عمرکی کوئی قید نہیں، بلکہ یہ تو خدا کا دیاہوا ایک حسین تحفہ ہے۔ یہ جملہ صادق آتا ہے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اس ننھی بچی پرجوانتہائی کم عمری سے ہی دلکش میوزک ترتیب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ریمکس میوزک کی ما ہر Amber نامی یہ بچی 6سال کی عمر میں ہی ایک ما ہر DJکی طر ح اپنے فرائض سر انجا م دیتی ہے ۔امبر ناصرف ریڈیو پر اپنے والد کے شو میں ہر ہفتے باقاعدگی سے پرفارم کرتی ہے بلکہ اب بے پنا ہ مقبولیت حاصل کرلینے کے بعد گینز ورلڈ ریکارڈ ٹائٹل کی بھی مضبوط ترین امیدوار بن گئی ہے۔

مزید خبریں :