18 اکتوبر ، 2012
سڈنی…این جی ٹی…عام طور پر آسٹریلیا میں پائے جانے والے کینگرو اپنی دھن میں مگن اچھلتے کو دتے ہی نظر آتے ہیں لیکن ایک وڈیو کے منظر پر آنے کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ یہ کُشتی کرنے میں بھی کسی سے کم نہیں۔آسٹریلیا کے گھنے جنگل میں مو جود ان دو دیوہیکل کینگروں نے اکھاڑے کا ماحول بناکر ایک دوسرے کے ساتھ کُشتی کی اور لڑائی کے دوران لاتوں اور مکوں کا بھی بھرپور استعما ل کیا۔کسی ماہر پہلوان کی طرح ایک دوسرے کی پٹائی کر تے ان کینگروں کو اس طرح لڑتے دیکھ کر ایک سیاح نے ان کی وڈیو بنالی جسے دنیا بھر میں اب تک لاتعداد افراددیکھ کر محظوظ ہو چکے ہیں۔