18 اکتوبر ، 2012
لندن…این جی ٹی… بچی کے قہقہوں کی وجہ کوئی لطیفہ یا پسندیدہ کھلونا نہیں بلکہ ان کے پالتو بل ڈاگ کے بلند وبالا اور خطر ناک خراٹے ہیں جن کو سن کر بچی کی ہنسی نے رکنے کا نام نہیں لیا۔ بچی کو جیسے ہی اس ڈاگ کے خراٹوں کی آواز آتی ہے تو خوشی سے اس کی ہنسی شروع ہو جاتی ہے۔ یہ ڈاگ اس صورتحال اور ننھی پری کے قہقہوں سے بالکل ناواقف ہو کر آرام سے نیند کے مزے لوٹتا رہا اور خراٹے لیتا رہا۔