دلچسپ و عجیب
18 اکتوبر ، 2012

ہنگری : 6400کافی مگس سے تیار دنیا کا سب سے بڑاموزیک آرٹ

ہنگری : 6400کافی مگس سے تیار دنیا کا سب سے بڑاموزیک آرٹ

نیویارک…این جی ٹی…ہنگری میں کافی سے بھرے مگس کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑاموزیک آرٹ تیار کر نے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔ ایک مقامی تعلیمی ادارے کے طا لبعلموں نے اس موزیک کو تیا ر کر نے کیلئے 6 ہزار 4سوکافی کے مگس کا استعما ل کیا جوکہ سائز میں 8 میٹرچوڑا اور 8 میٹر ہی بڑا ہے۔ اس مو زیک میں کافی کے مختلف رنگوں کا استعما ل کیا گیا ہے تاکہ بنائی گئی تصویر کے خدوخال کو باآسانی نمایاں کیا جاسکے جوکہ فنکاروں کی مہارت کا منہ بو لتا ثبو ت ہے۔

مزید خبریں :