کھیل
Time 07 اکتوبر ، 2021

انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ مستعفی، رمیز نے اپنی ٹوئٹ کیوں ڈیلیٹ کردی؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اپنے برطانوی ہم منصب کے مستعفی ہونے کی ٹوئٹ کی لیکن کچھ دیر بعد اسے ڈیلیٹ کردیا۔

پاکستان انگلینڈ سیریز منسوخی کا تنازع انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق این واٹمور نے چیئرمین کرکٹ بورڈ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ این واٹمور کے عہدے کی مدت 5 سال تھی تاہم آئن واٹمور تقریباً ایک سال سے کچھ زیادہ عرصہ ہی عہدے پر فائز رہے ۔

 اس معاملے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ٹوئٹ کیا لیکن پھر اس کو ڈیلیٹ کردیا۔

بعد میں رمیز راجہ نے کہا کہ پچھلی ٹوئٹ ان کے ٹوئٹر اکاونٹ پر غلطی سے پوسٹ ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :